ویب ڈیسک:پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنماسرفرازبگٹی نےکہاہےکہ الیکشن ہارنے والی کچھ قوم پرست جماعتیں واویلا کر رہی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز بگٹی کاکہناتھاکہ بلوچستان کے عوام نے بڑا مینڈیٹ دیا ہے، آزاد ارکان بھی پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں۔ مسلم لیگ ن بلوچستان میں ہمیں حکومت بنانے کا واضح پیغام دے چکی، ن لیگ صوبے میں ہماری اتحادی ہوگی۔
سرفرازبگٹی کامزیدکہناتھاکہ بلوچستان میں حکومت سازی کےلیے پیپلز پارٹی کے نمبر پورے ہیں۔ ہارنے والی کچھ قوم پرست جماعتیں واویلا کر رہی ہیں، دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والے بلوچستان کے عوام کو تکلیف نہ دیں۔ دھاندلی کیخلاف رجوع کرنے کےلیے قانونی فورمز موجود ہیں۔