ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے ملاکنڈ سے منتخب ہونیوالے 27ایم پی ایز نے پارٹی کیخلاف بغاوت کردی ۔
ملاکنڈ کے 27 ایم پی ایز نےپاکستان تحریک انصاف اور پارلیمینٹیرین اتحاد کی مخالفت کردی۔
نومنتخب ایم پی اے ڈاکٹرامجد کاکہنا تھاکہ ہمارے خلاف جتنے بھی مقدمات بنے، جتنے چھاپے پڑے، اس سب میں پرویز خٹک اور محمود خان کا ہاتھ تھا۔ میرے بچے کو اغواء کیا گیا تھا تاکہ میں پی ٹی آئی چھوڑ دوں، اس میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ تھا۔ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز نے فیصلہ کیا کہ اگر ہم پی ٹی آئی پی میں گئے تو انکی جماعت سے انتخابات لڑنے والا ایک بھی ایم پی اے نہیں ہونا چاہیے۔ورنہ ہم انکی جماعت میں نہیں جاینگے۔اکیلے پرویز خٹک نہیں باقیوں نے بھی پی ٹی آئی کے خلاف مظالم ڈھائے ہیں۔
ڈاکٹرامجد کاکہنا تھاکہ کوئی بھی ایم پی اے انکی پارٹی میں نہیں جائے، یہ ملاکنڈ ڈویژن کے ایم پی ایز کا متفقہ فیصلہ ہے۔پارٹی نے یقین دہانی کروائی کے ایسا کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔