گلیات میں شدیدبرف باری،سیاح پھنس گئے

گلیات میں ہونےوالی برف باری سےسیاح پھنس گئے
کیپشن: Tourists were trapped by the snowfall in the streets

ایک نیوز:گلیات کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف کے باعث سیاح پھنس گئے۔انتظامیہ سے مدد کی اپیل کردی۔

تفصیلات کےمطابق گلیات میں شدید برف باری سے شاہراہوں پرٹریفک جام،مری روڈ سے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود برف نہ ہٹائی جا سکی۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مرکزی شاہراہ کے ساتھ ساتھ درجنوں دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

برف باری کے ساتھ بجلی کی بندش ،کھانے کی اشیا کی قلت سے مقامی افراد کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملکہ کوہسار کے پہاڑوں پربھی برف باری کی پیش گوئی کررکھی ہے۔مری میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے مری میں ممکنہ برف باری کے باعث سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے۔سیاح رات کے وقت سفر سے گریز کریں ، برف باری کے دوران پھسلن سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں کے ٹائروں پرچین بھی چڑھانے کی ہدایت کی گئی ۔