کمشنرکے الزامات ،اسد قیصرکاجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

Feb 18, 2024 | 18:32 PM

ویب ڈیسک:کمشنرراولپنڈی کی جانب سے الزامات پر رہنماتحریک انصاف اسد قیصرنے چیف جسٹس سے جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

رہنما تحریک انصاف اسد قیصرکا صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب راولپنڈی کمشنر نے جو بات کہی ہے اس پر جوڈیشل تحقیقات کریں ،۔کل سپریم کورٹ میں حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے کیس لگا ہوا ہے۔ہمارے تحفظات ہیں الیکشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوۓ۔بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان کے تاریخ کے بدترین الیکشن ہوۓ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق جو کامیاب ہوئے ہیں انکے نتائج کا اعلان کیا جائے ۔ فارم 45 کے مطابق عوام کا مینڈیٹ عوام کو دیا جائے۔یہ عوام کا اختیار ہے کہ کس کو اپنا نمائندہ بناتے ہیں۔

اسد قیصرکاکہنا تھاکہ  ہم نے ووٹوں کی ایسی چوری اور سینہ زوری نہیں دیکھی تھی۔ہم کسی بھی صورت دوبارہ انتخابات کی طرف نہیں جائیں گے ۔ لک معاشی بحرانوں کا شکار ہے ایک اور ڈرامہ کرکے دوبارہ الیکشن کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ہم دھاندلی کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی جایئں گے ۔ عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے کوئی بھی ہم سے یہ مینڈیٹ چوری نہیں کر سکتا ۔

مزیدخبریں