فلم ’’ ٹکسالی گیٹ‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر کااچھوتا کردار،مداحوں کی تعریف

 فلم ’’ ٹکسالی گیٹ‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر کااچھوتا کردار کی تعریف
کیپشن:  فلم ’’ ٹکسالی گیٹ‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر کااچھوتا کردار کی تعریف

ویب ڈیسک: فلم ’’ ٹکسالی گیٹ‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر کے اچھوتے کردارکوصارفین کی جانب سے خوب سراہاجارہاہے۔
  ڈرامہ سیریل ’’بلبلے‘‘ میں خوبصورت کے نام سے کردار نبھانے والی اداکارہ اب نئی شناخت کیلئے تیار ہیں۔
 اداکارہ عائشہ عمرکاانٹرویو میں کہنا تھاکہ فلم ’’ٹکسالی گیٹ‘‘ میں کردار مشکل تھا اور مجھے یہ بتایا گیا کہ ایسے کردار بہت کم لوگ ہی ادا کرنا چاہتے ہیں، اس کردار کی بہت سے پرتیں ہیں، جو اس کے ماضی سے جڑی ہیں، وہ کسی اور کے حق کے لیے لڑتی ہے اور انسانوں کے لیے آواز اٹھاتی ہے۔
 عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ  فلم ’’ٹکسالی گیٹ‘‘ کمرشل فلم بھی ہے، اس میں لاہور کی معروف والڈ سٹی، وہاں کی ثقافت، وہاں کے رہن سہن، عادات و اطوار، طرز معاشرت مکمل طور پر دکھائے گئے ہیں۔ میرے پاس 90فیصد سے زیادہ کردار گلیمرس، بولڈ یا ایسی لڑکی کے کردار آتے ہیں جو باہر ملک سے آئی ہو، اسی لیے ہدایت کار ابوعلیحہ نے اس طرح کا کردار کرنے کی پیشکش کی جو عام ڈگر سے ہٹ کر ہو۔ ’میں نے یہ کردار جانتے بوجھتے چنا، کیوں کہ ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے مجھے مختلف نوعیت کا کام کرنا چاہیے ۔