ویب ڈیسک:اداکاریاسرحسین نے شوبزانڈسٹری کو ناپسندہ قرار دیتے ہوئے بیٹے کو اداکاری میں نہ لانے کی رائے بھی بتادی ۔
پاکستانی اداکار وہدایتکار یاسر حسین کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ بیٹا ڈرامہ انڈسٹری میں اگر آگیا توتو میں اسے کسی چیز سے نہیں روکوں گا لیکن میرا دل نہیں ہے کہ وہ اداکار بنے۔کیا ہماری انڈسٹری میں کام ہورہا ہے؟ یہ کوئی کام ہے؟ ایک اداکار کا کام کیا ہوتا ہے؟ایک اداکار کا کام اچھی اداکاری کرنا ہے، شوبز کی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا ہے لیکن ہماری انڈسٹری میں آپ کو مسلسل برا کام ہی آفر ہورہا ہے۔
یاسرحسین نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں نہیں جا رہے بھارت میں اس لئے دیکھے جارہے ہیں کیونکہ ان کے ڈراموں کامعیار ٹھیک نہیں۔