قطرایک بارپھرغزہ میں جنگ بندی کیلئےسرگرم

Feb 18, 2024 | 17:28 PM

ویب ڈیسک:قطری وزیراعظم نے ایک بارپھراسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

 قطر ی وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کاکہنا ہے کہ غزہ میں جنگ پیشگی شرائط کے بغیر بند کی جائے۔ جنگ بندی سے قیدیوں کی ان کے گھروں کو واپسی ہو گی۔فلسطینیوں کے قتل کے معاملے پر صحیح اور غلط کے بنیادی اصول کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔تمام معاملات اور حالات پر یکساں اصولوں کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ  جب روس اور یوکرائن کی جنگ ہوئی تو ہمارا موقف یہی تھا۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بھی ہمارا مؤقف یہی ہے۔

مزیدخبریں