ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے آٰزاد ارکان کی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کی منظوری دیدی۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ پی ٹی آئی نےوفاق اور پنجاب میں اتحاد کافیصلہ تبدیل کرلیا۔ پنجاب اور وفاق میں مجلس وحدت المسلمین کی بجائے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی کے امیدوار ممبر اسمبلی شامل ہوں گے۔پی ٹی آئی کی وکلا قیادت مجلس وحدت المسلمین کے اتحاد سے ناخوش تھی ۔وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق پر بانی پی ٹی آئی نےبھی فیصلہ دیاگیا رؤف حسن نےمجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق سے آگے بڑھنے کا اعلان کیا تھا ۔