لسبیلہ:2 مسافرکوچوں میں تصادم،3افرادجاں بحق،12زخمی

لسبیلہ:2 مسافرکوچوں میں تصادم،3افرادجاں بحق،12زخمی
کیپشن: Lisbela: 2 passenger cars collided, 3 people died, 12 injured

ایک نیوز:لسبیلہ میں 2 مسافرکوچوں میں تصادم سے تین افرادجاں بحق جبکہ12زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق مکرآن کوسٹل ہائی وےکنڈےواری کےمقام پردوکوچوں میں تصادم کےنتیجےمیں تین افرادجاں بحق جبکہ بارہ مسافرزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق گوادر سے کراچی جانیوالی اور کراچی سے گوادر جانے والی کوچیں آپس میں آمنے سامنے ٹکرا گئیں،حادثہ تیزرفتاری اورجلدبازی کی وجہ سےپیش آیا۔