ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین کی بجائے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اتحاد کا فیصلہ تبدیل کر لیا، پنجاب اور وفاق میں مجلس وحدت المسلمین کی بجائے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد ہوگا،سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ممبر اسمبلی شامل ہوں گے۔
پارٹی ذ رائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وکلا قیادت مجلس وحدت المسلمین کے اتحاد سے ناخوش تھی۔سیاسی قیادت کی جانب سے مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق پر بانی چیئرمین نے بھی فیصلہ دیا تھا۔رووف حسن کی جانب سے مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق سے آگے بڑھنے کا اعلان کیا تھا۔ چئیرمین سنی اتحاد کونسل ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا نے بھی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کیساتھ حکومت بنانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے حمایت کردی، بیرسٹر گوہر علی آج صاحبزادہ حامد علی خان سے ملاقات کرینگے،ملاقات میں وفاق میں حکومت بنانے کی امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا،ملاقات کے دوران مخصوص نشستوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی جائے گی، دونوں رہنما مخصوص نشستوں کے بارے میں ٹی او آرز بنانے پر تبادلہ خیال کریں ۔