کراچی میں ہمارےساتھ بھی دھاندلی ہوئی،جمہوریت کی خاطراپنادل تھام لیا،خورشیدشاہ

کراچی میں ہمارےساتھ بھی دھاندلی ہوئی،جمہوریت کی خاطراپنادل تھام لیا،خورشیدشاہ
کیپشن: We were also rigged in Karachi, Khursheed Shah held his ground for the sake of democracy

ایک نیوز:پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنماخورشیدشاہ نےکہاہےکہ کراچی میں ہمارےساتھ بھی دھاندلی ہوئی،لیکن جمہوریت کی خاطراپنادل تھام لیا۔
تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا سکھر میں میڈیاگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ ووٹ ملا بھی ہے اور ماننا بھی نہیں ہے یہ روایت چل پڑی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو کمشنر راولپنڈی کے مبینہ الزامات پر وضاحت نہیں دینی چاہیے تھی، آسان معاملہ ہے راولپنڈی کے تمام بیلٹ باکس کھول دیے جائیں۔
رہنماپیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ کراچی میں ہمارے ساتھ بھی دھاندلی کی گئی،لیکن جمہوریت کی خاطر ہم نے اپنا دل تھام لیا، کچھ لوگ الیکشن کے نتائج کو متنازع کرنا چاہتے ہیں۔
خورشیدشاہ کاکہناتھاکہ پیر پگارا میرا چھوٹا بھائی ہے،پیر پگارا نے کچھ اشارے دیے ہیں، ایک دو نشستیں لینے والی پارٹیوں کو جمہوریت سوٹ نہیں کرتی سب جانتے ہیں، جب حکومت سازی آخری مراحل میں تھی تو یہ سلسلے شروع کیے گئے۔