نگران وزیراعظم کی اسلام آبادہائیکورٹ طلبی کا تحریری حکمنامہ جاری

Feb 18, 2024 | 14:47 PM

ایک نیوز: بلوچ طلبہ بازیابی کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پیرکےروز اسلام آبادہائیکورٹ طلبی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا۔

   اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ بازیابی کیس کا حکمنامہ جاری کیا ،وزیراعظم، وزیرداخلہ و دفاع اور سیکرٹری داخلہ و دفاع کوپیر کےروزذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکمنامہ جاری کیاگیا۔
اٹارنی جنرل کی گزشتہ سماعت پر یقین دہانی کے باوجود بلوچ طلبہ کو بازیاب نہیں کرایا گیا۔
فاضل جج کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے تھے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وفاقی حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

مزیدخبریں