خیبرپختونخوااسمبلی کی 92نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری

Feb 18, 2024 | 17:22 PM

ایک نیوز:الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوااسمبلی کی 92نشستوں پرکامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق  الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 حلقوں میں سے 92 کے حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دئیے،جبکہ کے پی کے اسمبلی کی 23 نشستوں کےگزیٹڈنوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوئے۔

 پی کے 16 لوئر دیر سے ہمایوں خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا،پی کے 48 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مشتاق غنی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا، پی کے 81 پشاور سے قاسم علی شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ،جبکہ پی کے 50 صوابی سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ عاقب اللہ کی بھی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کےنامزوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا،پی کے20،پی کے21،پی کے22اس طرح28،29اورپی کے30کانوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا،پی کے40،41،44اورحلقہ پی کے72تا75کانوٹیفکیشن بھی نہ جاری ہوسکا۔
پی کے79پی کے80اورپی کے82پرکامیاب امیدواروں کابھی گزیٹڈنوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،پی کے91،پی کے95،پی کے101،پی کے102،پی کے103اورپی کے113کانوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا۔

مزیدخبریں