ایک نیوز:پنجاب میں خطرناک مرض نمونیہ میں مبتلامزید13بچےجان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں خشک سردی کی وجہ سے نمونیہ کیسزمیں اضافہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کےدوران پنجاب میں نمونیہ کےمزید622کیس رپورٹ ہوئے۔
لاہورمیں گزشتہ24گھنٹوں میں 131کیسزرپورٹ ہوئے،جس کےبعدمجموعی کیسز کی تعداد6190جبکہ پنجاب میں مجموعی طورپر28809سےزائدکیسزرپورٹ ہوئےہیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبےبھرمیں مزید13بچےنمونیہ سےجاں بحق ہوگئےجبکہ لاہور میں 24گھنٹوں میں ایک بچہ جان کی بازی ہارگیا، نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 392 تک پہنچ گئی ہے۔
لاہورمیں نمونیہ،چیسٹ انفیکشن اوروائرل انفیکشن کے50 بچےچلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،اس کےعلاوہ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں،عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیاب ہیں،ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔