سابق کمشنر کا بیان مشکوک ، منصوبے کے تحت پر یس کانفرنس کرائی گئی،خواجہ آصف

سابق کمشنر کا بیان مشکوک ، منصوبے کے تحت پر یس کانفرنس کرائی گئی،خواجہ آصف
کیپشن: سابق کمشنر کا بیان مشکوک ، منصوبے کے تحت پر یس کانفرنس کرائی گئی،خواجہ آصف

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ  8 فروری کے بعد حالات تیزی سے بدل رہے ہیں کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کی شام تک حقیقت سامنےآ چکی تھی ،ایک منصوبے کے تحت یہ پریس کانفرنس کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے ایک کمیٹی بنائی ہے ، کمیٹی تین روز میں رپورٹ کرے گی ، الیکشن کا کنٹرول ڈی آر او اور آر او کے پاس ہوتا ہے ، اگر کمشنر خودکشی پر آگئے تھے تو نو روز قبل پریس کانفرنس کرتے یہ  ایک منصوبے کے تحت یہ پریس کانفرنس کی گئی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کی شام تک حقیقت  سامنےآ چکی تھی، اقتدار کے لئے جو فیصلے کئے جا رہے ہیں اس سے عوام مایوس ہوگی، پنجاب میں مسلم لیگ سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے،کل شام کو وفاق کی حکومت کے لئے پیش رفت ہوئی ہے،جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام  نہیں آ سکتا، سیاست دانوں کو ذات سے ہٹ کر عوام کے وسیع تر مفاد کے لئے فیصلہ کرنا ہوگا،ان کا کہناتھا کہ  فارم 45 الیکشن کمیشن کی پراپرٹی بن چکے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ کے پی کے میں شاید  دھاندلی ہوئی ہو لیکن  جنہوں نے دھاندلی  کی مولانا کا انکے ساتھ ملکر  احتجاج کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔