قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری

Feb 18, 2024 | 12:12 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق   این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ کامیاب ہوئے ، این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان،این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب ، این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزارنے کامیابی حاصل کی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق  این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی، این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کامیاب ہوئے ، خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک ایک ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق  آزاد امیدوار تین روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے دس امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے، این اے 256 سے سردار اختر مینگل کی کامیابی کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جبکہ ،این اے 257 سے جام کمال کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،این اے 266 سے محمود خان اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری۔

مزیدخبریں