انتخابی نتائج پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

Feb 18, 2024 | 11:45 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیصلہ سازوں کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا! ایک ہوجاؤ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے 2024 کے عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔’
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا۔’سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ‘خدارا! اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے سب ایک ہو جاؤ۔’


عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے اُسکا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے ۔ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں ۔پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اب یہ وطن اب مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا۔ خدارا ااپنی آنے والی نسلوں…

مزیدخبریں