متنازع ٹوئٹ،وفاقی وزیرخواجہ آصف نجم سیٹھی پر برس پڑے

Feb 18, 2023 | 23:36 PM

 ایک نیوز : وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹی کو متنازع ٹوئٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
 نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تو صرف سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کرے گی کیونکہ انہوں نے معاہدے توڑے ہیں، اس لیے ان سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تنقید کے بعد نجم سیٹھی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

نجم سیٹھی کی ٹوئٹ پر خواجہ آصف برس پڑے ہیں اور انہوں نے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ شخص ریاست کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کرتے ہوئے کہتا ہے سکیورٹی فورسز پر حملہ حلال اور پی ایس ایل پر حرام ہے۔

 وفاقی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کے نزدیک فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اسے صرف یہ اطمینان ہے کہ پی ایس ایل محفوظ ہے، واضح ہوگیا کہ ہماری اشرافیہ کے نزدیک قومی سلامتی سے زیادہ اپنا مفاد عزیز ہے۔ 

مزیدخبریں