ایک نیوز :فیس بک واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی سے مزید 7 ہزار ملازمین کو فارغ کئے جانے امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کے ہزاروں ملازمین کو خراب کارکردگی سے متعلق رپورٹ موصول ہوئی ہے جس سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ میٹا گزشتہ سال نومبر میں تقریباً 11,000 ملازمین کو برطرفی کی نوٹس دینے کے بعد نئی برطرفیوں کی جانب گامزن ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈنے دنیا بھر سے اپنے 11 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا۔ٹوئٹر کے بعد میٹا سے بھی ہزاروں افراد کو نکالنے کی خبریں گردش کررہی تھیں جس کی ان تصدیق ہوگئی ہے۔
فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈ (Meta Platforms, Inc) کے دنیا بھر میں موجود 11000 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔
اتنی بڑی تعداد میں ملزمین کو نکالنے پر میٹا کے چیف ایگزیکٹیو افسر مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ہم یہاں کیسے پہنچے، اس کی ذمہ داری میں لیتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ یہ سبھی کے لئے مشکل ہے اور جو لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں، ان کے لئے مجھے افسوس ہے۔