ایک نیوز : اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ خود پرزیادہ بھروسہ نہیں کرتیں ۔جب جمائمہ کی فلم کی آفرآئی تو وہ ڈریں کہ وہ اس پراجیکٹ پر پورا اتر سکیں گی ؟
پاکستان اداکارہ سجل علی کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں سپر اسٹار بنو، انڈسٹری نے مجھے تبدیل نہیں کیا نہ میرا رویہ بدلا ۔ مجھے 12 سال ہوگئے انڈسٹری میں ، مجھےبس ایکٹنگ کرنی تھی جو کہ میں اب بھی کر رہی ہوں۔ مگر میں نے کبھی یہ خواہش نہیں کی کہ میں کامیاب ہوں یا نہیں ۔ ہاں مگر انسان کو عاجز مزاج ضرور ہونا چاہیے ۔ میں نے کبھی نے سوچا تھا کہ میں جمائمہ کی فلم میں کام کروں گی یا شکھیر کپور کے ساتھ کام کروں گی۔ یا شبانہ اعظمی میرے ساتھ ہونگی ۔
سجل علی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کا مجموعی طور پر رویہ ہے کہ ایک عورت ایک آدمی کے بنا ادھوری ہے یا نا مکمل ہے ۔ مجھے ایسا نہیں محسوس ہوتا ۔ میں اپنا ہر دن مناتی ہوں ۔ مجھے کبھی یہ محسوس نہیں ہوتا کہ میں ایک آدمی کے بنا ادھوری ہوں۔ ہاں اگر میں مستقبل میں کسی شخص کے ساتھ ہوئی یہ بہت اچھا ہوگا لیکن ابھی میں اپنے ساتھ بھی بہت خوش ہوں ۔