کراچی پولیس آفس حملہ،شہید رینجراہلکارفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

Feb 18, 2023 | 21:18 PM

ایک نیوز:کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے میں ملکی دفاع پر شہید ہونے والے رینجر اہلکار تیمورشہزاد کی میت آبائی علاقہ چک آر ایس پہنچی۔بعدازنمازجنازہ کے بعد فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیاگیا۔

شہید رینجر اہلکار کی میت آبائی علاقہ چک آر ایس پہنچی تو شہریوں نے شہید کے جسد خاکی کو جلوس کی صورت میں گھر تک پہنچایا۔میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

شہید اہلکار کے والد کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کے لئے بیٹے کی شہادت پر مجھے فخر ہے۔

شہید کے بھائی کاکہنا تھا کہ مجھے اور اہل علاقہ کو شہید کے وارث  ہونے پر فخر ہے کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

واضح رہے کہ شہید تیمور شہزادنے سوگوران میں بیوہ،2بچے 4سالہ حارث،2سالہ ہارون کوچھوڑا ہے۔

 

مزیدخبریں