پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی کا آفیشل ٹریلر جاری

     پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی کا آفیشل ٹریلر جاری
کیپشن: Official trailer of Pakistani movie Money Back Guarantee released

 ایک نیوز:    پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی کا آفیشل ٹریلر جاری  کردیاگیا  ٹریلر لانچ کی تقریب لاہور کے کیو سینما میں ہوئی۔ 


فلم منی بیک گارنٹی کے آفیشل ٹریلر  تقریب میں فلم کی کاسٹ میں شامل فواد خان ، میکال ذولفقار، عائشہ عمر ، مانی ، شایان خان ، گوہر رشید ، ریمبو سمیت دیگر نے شرکت کی۔

فلم میں وسیم اکرم ، انکی اہلیہ شینرا اکرم ، فواد خان ، میکال ذولفقار, عدنان جعفر ، مرحول احمد بلال، کرن ملک، حنا دلپزیر سمیت دیگر شامل ہیں۔

منی بیک گارنٹی کے ٹریلر کو دیکھ یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کی کہانی ڈکیتی کی واردات پر مبنی ہے۔ ٹریلر کے ایک ڈائیلاگ جیسے ہمارا بینک آپکی عزت سے زیادہ آپ کے پیسے کی حفاظت کرتا ہے ۔

 فلم کی ہدایات دیں ہیں معروف کمرشل ڈائیریکٹر فیصل قریشی نے ، جنہوں نے سیولر کمپنی کے لئے بے شمار مزاحیہ کمرشلز تخلیق کیے۔

منی بیک گارنٹی عید الفطر یعنی 21 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔