کراچی پولیس چیف آفس پرحملے نے ناقص سکیورٹی کا پول کھول دیا

کراچی پولیس چیف آفس پرحملے نے ناقص سکیورٹی کا پول کھول دیا
کیپشن: The attack on the Karachi Police Chief's office exposed the pool of poor security

ایک نیوز:کراچی پولیس چیف آفس پر دہشتگردوں کے حملے نے ناقص سیکیورٹی انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

 کچھ روز قبل پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے حملے کے بعد کراچی میں پولیس ہیڈکوارٹر، پولیس لائنز کی سیکیورٹی کیوں نہیں بڑھائی گئی، سوالیہ نشان نے جنم لے لیا۔ سکیورٹی پلان دیا تو ہوتا تو دہشتگردوں کامقابلہ سب سے پہلے پولیس لائن میں تعینات اہلکاروں سے ہوتا۔ دہشت گردوں کے داخلے وقت کے پی او میں حیران کن طور پر کوئی بھی اسنائپر شوٹر موجود نہیں تھا۔پولیس آفس کی چھت پر کسی بھی اسنائپر شوٹر کی ڈیوٹی نہیں لگائی تھی۔اگر چھت پر اہلکار تعینات ہوتے تو دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان دو بدو  مقابلہ ہوتا۔
دہشتگرد باآسانی چوتھے فلور سے چھت پر پہنچے اور وہاں سے فائرنگ کی ،قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے چھت پر جاکر دہشت گردوں سے مقابلے بعد انہیں جنہم واصل کیا۔