ایک نیوز:حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازکاکہنا ہے کہ معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کیا، ہم تعمیر نو کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی شکست نوشتۂ دیوار ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کناکہنا تھا کہ کوئی بھی ادارہ عمران خان کو سپورٹ نہیں کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی بنکرز سے باہر نہیں نکل رہی، عمران خان بل میں چھپے ہوئے ہیں، وہ تو کورٹ میں بھی نہیں آ رہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف دور گئے تو پارٹی مشکلات کا شکار رہی، ن لیگ کو احساس ہے نواز شریف پارٹی کے لیے کتنے ضروری ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کہنے میں کوئی قباحت نہیں کہ مہنگائی پر لوگوں کا اچھا رسپانس نہیں ملے گا۔ لوگوں کو چیزوں کا علم ہے، 4 سال عمران حکومت میں ایک بار جلسہ نہیں کر سکے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کو باور کروانا چاہتی ہوں کہ احتساب سے ادارے کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں، ملک کے کونے کونے میں آواز پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کو مضبوط کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین جیسے لوگوں کو احتساب سے نہیں بچنا چاہیے۔احتساب انتقام کے لیے نہیں، ہمیں لائن کھینچنی ہے، آنے والے وقتوں میں لائحہ عمل بنانا ہے۔