ایک نیوز:پنجاب کے علاقے چشتیاں میں دو ملزمان نے کھانے کی دعوت پر بلا کر دوست کوقتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ساجد 3بچوں کا باپ تھا ۔ساجد کی 15سال سے ملزمان عثمان اورعدنان سے دوستی تھی۔عثمان اور عدنان نے کھانے پر بلاکر اپنے دوست ساجد کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔مقتول ساجد کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالےکردی گئی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں دونوں دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔