ایک نیوز:گوجرہ جرائم کا گڑھ بن گیا۔ ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل ، مخالفین کے حملے میں نوجوان،فائرنگ واقعہ میں 9سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ جرائم میں سب سے آگے گوجرہ میں فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے بڑھتے ہوئے واقعات دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا۔رانا رضوان ایزی لوڈ کے لئے تھانہ صدر گوجرہ کی حدود اڈہ دواکھڑی کی جانب جارہا تھا کہ ڈاکووں نے پیسے چھیننے کی کوشش کی اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
گوجرہ کی حدود کچہری سے نکلنےوالے 30سالہ شخص رضوان کو مخالفین جبار وغیرہ نے حملہ کر کے چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا زخمی کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔
دوسرے ایک واقعہ میں تیسری جماعت کا طالب علم 9 سالہ بچہ فیضان ولد شعبان سلطان پورہ میں فریقین چڑی بھنڈر گروپ اور رانا امجد گروپ کی آپسی فائرنگ میں فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔فیضان کے پیٹ میں فائر لگے فیضان کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔
اہل علاقہ نے سنگین جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔