کراچی حملہ: دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کے لئے کمیٹی تشکیل

Feb 18, 2023 | 17:59 PM

ایک نیوز :کراچی پولیس چیف آفس پر حملے میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کے لئے ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی آئی اے کمیٹی کا حصہ ہوں گے ،ایس ایس پی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب بھی کمیٹی میں شامل ہیں ،کمیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گے۔
دوسری جانب آرمی چیف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہواجس میں کور کمانڈر، آئی جی سندھ پولیس اور رینجرز کے افسر شریک ہوئے
آئی جی سندھ کی جانب سے کراچی پولیس چیف آفس پر حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

مزیدخبریں