پیٹرول بحران،آئل مارکیٹنگ کمپینزکاگورنرسٹیٹ بینک کو خط 

Feb 18, 2023 | 17:07 PM

ایک نیوز( سدھیرچودھری)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے خدشے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز ‏نے گورنر سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا  ‏۔

 آئل کمپینز کے مطابق ایل سیز کانہ کھلنااور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے آئل مارکیٹنگ انڈسٹری بحران کا شکار ‏ ‏ہوگئی ‏۔مہنگاتیل خرید کر سستا داموں فرخت کرنے سے آئل انڈسٹری کی مشکلات بڑھ گئیں  ۔‏

چئیرمین  آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر کاکہنا ہے کہ  بینکوں کی شرح سود اور ڈالر کا فرق ایڈجسٹمنٹ نہ ہو نے سے بھی انڈسٹری کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔آئل مارکیٹنگ کمپنی ‏ سے فوری طور پر میٹنگ کی جائے۔پیٹرولیم مصنوعات‏ کی قمیتوں میں اضافہ اُسی تناسب سے کیا جائے ‏ جس کی اوگرا سفارش ‏کرتا ہے ۔حکومت نے صورت حال کا نوٹس نہ لیا تو گندم کی فصل کے لئے ڈیزل پورا کرنامشکل ہوجائے گا۔

مزیدخبریں