کراچی تہذیب کی دنیا،میچز شیڈول کے مطابق ہونگے: سیٹھی

Feb 18, 2023 | 16:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سندھ حکومت اور پی سی بی حکام میں رابطہ ہوا جس میں پی ایس ایل کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نےتمام کھلاڑیوں کو بہترین سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سندھ حکومت کا کہناہے کہ نیشنل اسٹیڈیم اور ہوٹلز کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی اور سندھ حکومت کے حکام میں اس بات پر  اتفاق کیا گیاہے کہ میچز شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔ سندھ حکومت کا کہناہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک منصوبے کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔
دوسری جانب چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بیٹھ کر ایسا لگتا ہے پورا پاکستان پنجاب ہےلیکن کراچی آکر لگتا ہے یہ الگ دنیا ہے  اور یہ تہذیب کی دنیا ہے،
کراچی پاکستان کا دل ہے ۔جب کرکٹ بورڈ چھوڑ کر گیا اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ میرے دماغ میں تھی۔میری سوچ تھی کہ ڈومیسٹک میں بہتری لائی جائے۔جب نئی حکومت آئی تو شہباز شریف نے مجھے بلایا  اور
مجھے کہا کہ جاکر پی سی بی کوٹھیک کرو  جس پرمیں نے شہباز شریف کو کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال کریں۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہہم4 ماہ کے لیے آئے ہیں اور ہمارا کام ہے ڈیپارٹمنٹ بحال کریں۔شکیل شیخ نےبتایا کہ 3 ڈیپارٹمنٹ اپنی ٹیمیں بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ہمیں تعلیم یافتہ لوگوں کی بورڈ میں ضرورت ہے۔افسوس ہوا کہ جلال الدین پاکستان چھوڑ کر چلے گئے ،ان سے بات ہوئی کہ وہ کرکٹ میں شامل ہیں،جلال الدین جیسے لوگ پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

دریں اثناگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیااور  سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کامران ٹیسوری  کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو پر صورت کامیاب بنائیں گے۔ نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ہمارے ادارے گزشتہ روز بھی کامیاب ہوئے ایک بار پھر کامیاب ہوں گے۔

مزیدخبریں