شیخ رشید کی موبائل فونز اور گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست خارج

شیخ رشید کی موبائل فونز اور گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست خارج
کیپشن: شیخ رشید کی موبائل فونز اور گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست خارج

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی موبائل فونز اور گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تٖفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کی۔ شیخ رشید کی طرف سے وکلاء انتظار حیدر اور سردار شہباز عدالت پیش ہوئے۔

اس سے قبل موبائل فونز کی سپرداری سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں شیخ رشید کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے، شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق فیصلہ 3 بجے سنایا جائے گا، شیخ رشید کی طرف سے وکلاء انتظار حیدر اور سردار شہباز عدالت پیش ہوئے۔

وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس شیخ رشید کے موبائل فونز نہیں تھے تو پاسپورڈ کیوں مانگتے رہے، شیخ رشید کی گرفتاری کے وقت دیگر اشیا کےساتھ موبائل فونز بھی قبضے میں لئے گئے، شیخ رشید کے موبائل فونز قیمتی ہیں جو اسلام آباد پولیس نے قبضے میں لئے۔