ابوظہبی میں نیا جزیر ہ ’’رمخان آئی لینڈ‘‘ تعمیر کیا جائے گا

Feb 18, 2023 | 16:01 PM

 ایک نیوز:  عمار کے چیئرمین اور متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے پراپرٹی ٹائیکونز میں سے ایک، محمد الابار، امارات میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ابوظہبی کے ساحل کے قریب 3.5 بلین ڈالر مالیت کا جزیرہ  ’’رمخان آئی لینڈ ‘‘  بنائیں  گے۔

 اس قدرتی جزیرے میں 1,800 بیچ ولاز، 1,000 مکانات، ایک ہوٹل اور ایک مرینا شامل ہوں گے۔  یادرہے عمار پراپرٹیز دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سمیت متحدہ عرب امارات میں  میگا پراجیکٹس کی تخلیق کار ہے ۔ لیکن، رامخان جزیرہ الابار کی دوسری ڈیویلپمنٹ کمپنی ’’ایگل ہل‘‘ تعمیر کرے گی۔

الابار کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈولفنز، کچھوؤں اور خوبصورت پرندوں سے گھرے قدرتی جزیرے پر رہنا ایک انوکھا تجربہ ہوگا۔ اس منصوبے کو خاص قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جزیرے پر کچھ ولاز اگلے 3 سال میں تیار ہو جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنی تمام توجہ سیاحوں پر مرکوز کررکھی ہے اور اس کے جزائر سیاحوں کیلئے جنت کہے جاتے ہیں ۔  صرف دبئی میں  تین جزائر ہیں جن میں پام جمیرہ، دیرا آئی لینڈ، اور پام جیبل علی شامل ہیں۔ انہیں نخیل نامی ایک سرکاری رئیل اسٹیٹ کمپنی نے تیار کیا تھا۔

مزیدخبریں