ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ میں آئی او عاشق کی جانب سے رشوت لینے کی مبینہ ویڈیو شیئر کردی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے آج عدالت میں ایس ایچ او اشفاق وڑائچ اور تفتیشی افسر( آئی او) عاشق حسین تھانہ آبپارہ نے میرے گھرمیں ڈکیتی کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران دونوں افسروں نے میری گھڑیاں میرا اسلحہ میرے پیسے اور3 موبائل فون اپنے ہمراہ لے گئے اور میرے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے۔
یہ ویڈیو بھی میں نے عدالت میں پیش کی جس میں کرپٹ IO عاشق آبپارہ تھانے میں رشوت لیتے ہوے دیکھا جاسکتا ہے مجسٹریٹ نے ایڈنشل سیشن جج کو درخواست دینے کا کہا جہاں پر میں دونوں افسروں ا شفاق اور عاشق کا سارا چٹھا کھٹا کھولوں گا pic.twitter.com/VjWyFVCC91
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 18, 2023
دوسری ٹوئٹ میں شیخ رشید نے ویڈیو شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو میں عدالت کے سامنے رکھی تھی جس میں کرپٹ تفتیشی افسرعاشق کو ورشوت لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید لکھا کہ مجسٹریٹ نے ایڈنشل سیشن جج کو درخواست دینے کا کہا جہاں پر میں دونوں افسروں اشفاق اور عاشق کا سارا چٹھا کھٹا کھولوں گا۔