یاسمین راشد اور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی

Feb 18, 2023 | 15:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد  کی سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے گفتگو پر مشتمل مبینہ آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ سلام دعا کے بعد یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر سنائیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟ جس پر غلام محمود ڈوگر کہتےہیں کہ ابھی آرڈر نہیں ہوئے۔

یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ ان کا ارادہ کیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ آرڈر تو سپریم کورٹ سے ہونے ہیں، جیسے ہی وہاں سے ہوں گے ہمیں مل جائیں گے۔ ہمارے بندے وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ڈاک جج صاحبان کے سائن ہونے کے بعد آتی ہے، سائن کورٹ ٹائم میں نہیں ہوتے، کورٹ ٹائم کے بعد ہی کئے جاتے ہیں۔     

یاسمین راشد کہتی ہیں کہ خان صاحب کافی کنسرن تھے، مگر میں نے انہیں  کہا کہ میری خبر کے مطابق ابھی تک آرڈر ڈوگر صاحب کو نہیں ملے۔ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ آرڈر رات کو آ جائیں گے، ڈاک سائن ہونے کے بعد رات کو آ جاتی ہے۔ اس پر یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گذر جائے گی؟ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں جس پر غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے، اللہ تعالیٰ کرم کرے۔

مزیدخبریں