ہم دیوالیہ ملک کے شہری ہیں، وفاقی وزیر دفاع کا اعتراف

Feb 18, 2023 | 15:17 PM

 ایک نیوز : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا، ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاست دان سب موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، ملک میں آئین و قانون کمپرو مائزڈ ہوتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل دہشت گردوں کو اپنی سر زمین پر لا کر بسایا گیا، ایسے کھیل کھیلے گئے کہ دہشت گردی مقدر بن گئی۔ جس نے آواز اٹھائی اس کو ملک بدر کر دیا گیا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کراچی پولیس آفس حملے میں سکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا، سکیورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے۔

مزیدخبریں