ایک نیوز : آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز ہیرا منڈی کا پوسٹر ریلیز ہوگیا۔
سیریز کا پوسٹر نیٹ فلکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور بالی ووڈ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔
ہیرا منڈی میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، شرمین سیگل، اور سنجیدہ شیخ شامل ہیں۔ سیریز بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا پروجیکٹ ہے۔
View this post on Instagram
ہیرامنڈی درباریوں کی کہانیوں اور ہیرامنڈی کی پوشیدہ ثقافتی حقیقت کو دریافت کرے گی، جس میں ہندوستان کی آزادی سے قبل کا زمانہ دکھایا گیا جائے گا، سیریز میں کوٹھوں میں محبت، خیانت، جانشینی اور سیاست دکھائی جائے گی۔
سنجے لیلیٰ بھنسالی نے بتایا تھا کہ انہیں ان کے دوست معین بیگ نے 14 سال قبل ’ہیرا منڈی‘ کی 14 صفحات پر مشتمل کہانی دی تھی۔
View this post on Instagram
یادرہے ویب سیریز ہیرامنڈی کوبھارت کی جانب سے بنائے اورریلیز کئے جانےپر پاکستان کے شو بزحلقوں میں تنقید کی گئی ہے اداکارہ اشنا شاہ، منشا پاشا اور یاسر حسین نے سنجے لیلیٰ کی جانب سے ’ہیرا منڈی‘ بنائے جانے پر بات کر چکے ہیں اور دونوں اداکاروں کے مطابق بھارتی فلم ساز ہماری کہانیاں چرا کر پیسے اور شہرت بٹور رہے ہیں جب کہ ہم اپنی کہانیوں پر خود ہی پابندیاں لگا رہے ہیں۔