وزیراعظم کی متحدہ سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینےکی درخواست

Feb 18, 2023 | 13:50 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)  سےضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینےکی درخواست کردی۔

 ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو کہا کہ کراچی اور  پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے، ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لیے موزوں ہونا ضروری نہیں، ایم کیو ایم پہلے ہی بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو  رابطہ کمیٹی کی رائے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنےکا کہا، خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو جلد رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلانےکی یقین دہانی بھی کرائی۔

ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام بہادرآباد مرکز پر طلب کر لیا  ہے۔اجلاس میں تمام رابطہ کمیٹی کے اراکین کو پہنچنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے مشاورت ہو گی،وزیر اعظم اور گورنر سندھ سے رابطے کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے،وزیر اعظم اور گورنر سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی آج کے اجلاس میں اس حوالے سےحتمی فیصلہ کرے گی،پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتیں پی ایم ایل این اور پی پی پی پہلے ہی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں