ایک نیوز: اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے 2022 میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کرپٹو کرنسی کے اثاثے چرائے ہیں۔
اورام متحدہ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریاکے ہیکرز نے گزشتہ سال تقریباً630ملین ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے چرائے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022کرپٹو میں سائبر حملوں کے حوالے سے بدترین سال رہا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملے اتنے کامیاب تھے کہ چوری شدہ فنڈز کا سراغ لگانا کئی زیادہ مشکل تھا۔ شمالی کوریا کے ہیکرز نے کرپٹو اثاثوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے جدید ترین سائبر طریقوں کا استعمال کیا تھا۔
دوسری جانب کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس نے ترکی کے زلزلے متاثرین کو مدد کی پیشکش کردی ہے۔ مالیاتی حکام نے ایک خیراتی تنظیم کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈز جمع کرنے کی اجازت دےدی ہے۔
عالمی کرپٹو ٹریڈنگ سیکٹر نے ترکی اور خطے کے کچھ حصوں میں تباہی لانے والے مہلک زلزلے کی خبروں پر فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بائننس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن علاقوں میں زلزلہ متاثرین کی تعداد زیادہ ہے اُن میں 5 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔