انٹرنیشنل کک باکسنگ مقابلوں میں 6 میڈلز کیساتھ پاکستان کی تیسری پوزیشن

Feb 18, 2023 | 13:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایران میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایران میں ہونے والی انٹرنیشنل  کک باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پاکستان ٹیم نے 2 گولڈ, 2 سلور اور 2 برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں نذر خان نے 51 کلو گرام اور محمّد سہیل نے 63کلو گرام میں گولڈ میڈل جیتے۔ اس کے علاوہ محمّد اویس نے 57کلو گرام  اور حمیداللہ نے 71 کلو گرام  میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ خلیل الرحمان نے 54 کلو گرام اور احسان اللّہ نے 67 کلو گرام میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔

نذر خان نے51 کلو گرام کے  فائنل میں ایران کے کھلاڑی کوشکست دے کر گولڈ مڈل جیتا  اور محمد سہیل نے 63 کلو گرام میں ایرانی پلئیر کو ناک آؤٹ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بیسٹ فائٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

پاکستانی کک باکسر اویس نے 57 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ اس میں ایرانی باکسرپہلے نمبر پر رہے۔ حمید اللہ نے بھی 71 کلو گرام میں سلور میڈیا جیتا جبکہ خلیل الرحمان اور احسان اللہ برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ایونٹ میں ایران نے پہلی، افغانستان نے دوسری اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

مزیدخبریں