بھارتی دارالحکومت دہلی میں دوبارہ مفت وائی فائی

Feb 18, 2023 | 13:06 PM

 ایک نیوز : بھارت کے دارالحکومت دہلی میں دوبارہ ہر جگہ مفت وائی فائی سروس دستیاب ہوگی۔شہر میں 18 ہزارہاٹ اسپاٹ کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔

 یادرہے بھارتی دارالحکومت میں اس سروس کو 15 دسمبر سے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب  مارچ سے  دوبارہ  مفت وائی فائی سروس شروع کی جارہی ہے ۔
 مفت وائی فائی فراہم کرنے کے علاوہ حکومت 18000 ہاٹ اسپاٹ کے لیے بھی انتظامات کرے گی۔
خیال رہے کہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کی وجہ سے دہلی میں 15 دسمبر سے مفت وائی فائی سروس بند پڑی ہے۔ 2019 میں دہلی حکومت نے مفت وائی فائی سروس شروع کی تھی۔ حکومت ایک بار پھر دہلی کے کونے کونے میں مفت وائی فائی سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی حکومت بجٹ میں اس حوالے سے اعلان کر سکتی ہے۔

ورٹ کے مطابق دہلی کے 30 سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں وائی فائی کنیکٹیویٹی کے لیے اضافی ہاٹ اسپاٹ قائم کرنے کے لیے تقریباً 6000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس وقت دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں میں 100-100 ہاٹ اسپاٹ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب وائی فائی کی انٹرنیٹ اسپیڈ 20 فیصد تک بڑھانے کی تیاری ہے۔ اس وقت دہلی میں 11000 ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے 50-200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ کی رفتار دستیاب ہے۔ دہلی میں نصب 11000 ہاٹ اسپاٹ 50 میٹر کے دائرے میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ایک اوسط اندازے کے مطابق ہر ماہ 21 لاکھ لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں