ایک نیوز : امریکا کی ریاست مسی سیپی میں اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک، پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹینیسی اسٹیٹ لائن کے پاس مسی سیپی کے ایک چھوٹے سے شہر ٹیٹ کاؤنٹی میں چھ افراد کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔
مسی سیپی ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان بیلی مارٹن نے ٹیٹ کاونٹی کے ارکابٹلا میں قتل کی واردات کی تصدیق کی ہے۔ وہیں، مسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوس کے آفس نے کہا ہے کہ انہیں فائرنگ کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔ اس تعلق سے ایک مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ریوس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فی الحال ہمیں لگتا ہے کہ مشتبہ نے اکیلے اس واردات کو انجام دیا۔ حالانکہ، واقعہ کے پیچھے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔
ٹیٹ کاونٹی کے پولیس سربراہ نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وہیں، سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشتبہ کو پکڑنے کے دوران کچھ وقت کے لیے علاقے کے دو اسکول بند کردئیے تھے۔ سبھی طلبہ اور ملازمین محفوظ ہیں۔