کراچی واقعہ: ڈاکٹر عارف علوی جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کو پہنچ گئے

Feb 18, 2023 | 12:59 PM

ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جناح ہسپتال کراچی میں پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بہادری کی سراہا۔ صدر مملکت نے اہلکاروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر پولیس اور رینجر کے اہلکاروں کے ساتھ اظہارِ يكجہتی کیا۔ انہوں نے حملے کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔

صدر مملکت نے وطن کی خاطر بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے پولیس آفس حملے کے تمام زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

مزیدخبریں