ایک نیوز: قصور کے دیپالپور روڈ کھڈیاں میں نیا لاری اڈا کے قریب درجنوں دکانوں میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم چور دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان لے گئےتھے۔ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجروں نے روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ جس کے بعد تھانہ کھڈیاں خاص پولیس اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہلاہور کے علاقہ تھانہ مسلم ٹاون کی دیوار کے ساتھ واقع ایوبیہ مارکیٹ میں 4 رکنی کار سوار گینگ نے صبح سویرے مارکیٹ کے تالے توڑ کر 15 لاکھ کا سامان اور نقدی لیکر فرارہو گئے تھے۔ گینگ ایک دکان کے تالے توڑ کرآرام سے بوتلیں بھی پیتے رہے فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد حاصل کر لئیے تھے کچھ عرصہ قبل بھی اسی مارکیٹ میں دکانوں پر واردات ہوئی تھی جس میں کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکاتھا۔
پولیس کی جانب سے تاجروں کو دھمکاتی رہی تھی کہ آپ لوگوں نے خود دکانوں کی حفاظت کیوں نہیں کی تھی۔ 4 رکنی کار سوار گینگ نے ماسک پہن رکھے تھے اور اطمینان سے دکانوں سے سامان اور نقدی اپنی گاڑی میں رکھتے رہے ۔مسلم ٹاون تھانے ہی کی بلڈنگ میں ایس پی آپریشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور ایس انویسٹیگیشن آفتاب پھلروان کے بھی دفتر ہیں اسی دفتر کی دیوار کے ساتھ مارکیٹ میں 6 دکانوں کے تالے توڑے گئے تھے۔