ایک نیوز: میانوالی پولیس کی نااہلی،پولیس کے قبضہ سے قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزم ہسپتال سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقہ پائی خیل میں گذشتہ ہفتہ ہونے والے ایک قتل اور پانچ افراد کے زخمی ہونے والے واقعہ میں ملوث ملزم محمد خان پولیس کے قبضہ سے ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔
ملزم محمد خان پائی خیل کا رہائشی ہے اور واقعہ میں خود بھی زخمی ہوا تھا اور اسکی ٹانگ میں گولی لگی ہوئی تھی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں پولیس کی نگرانی میں زیر علاج تھا جہاں نہ صرف پولیس کے اہلکاروں کی اس کے ساتھ ڈیوٹی تھی بلکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں پولیس کی چوکی بھی موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی ملی بھگت سے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی نے اپنی زیر نگرانی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-18/news-1676705701-2786.mp4