ایک نیوز: بھلوال کے علاقے الفضل ٹاون میں خاوند نے بیٹے کیساتھ مل کر بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق بھلوال کے علاقے الفضل ٹاون کے رہائشی محمد فیاض اور اس کے بیٹوں احمد رضا، حسین رضاکی گھریلو تنازعہ پر لڑائی ہو ئی جس پر مشتعل ہو کر خاوند محمد فیاض اور بیٹے احمد رضا نے روبینہ بی بی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ مرحومہ چار بیٹیوں اور تین بیٹیوں کی والدہ تھی جن میں سےدو بیٹیاں شادی شدہ ہیں جبکہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں نابالغ ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور شالیمار کے علاقے بھوگیوال میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا۔میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی بنا پر شوہر نے اپنی بیوی کے گلے میں بیوی کے ہی گلے میں دوپٹے سے پھندا ڈال دیا تھا ۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ حنا کے نام سے ہوئی تھی۔ ستوکتلہ کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر بیوی پر تشدد اور بال کاٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا تھا۔ خاتون کے مطابق اسکا شوہراکثر شراب پی کی اس پر تشدد کرتا رہتا تھااسکے شوہر نے آج اسکے سارے بال زبردستی کاٹ دیئے ہیں اور فرار ہو گیا تھا۔ستوکتلہ پولیس نے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا تھا۔