لاہور: تیز رفتاری کے باعث کوسٹر الٹنے سے 16 افراد زخمی

لاہور: تیز رفتاری کے باعث کوسٹر الٹنے سے 16 افراد زخمی

ایک نیوز: لاہور کے علاقہ رائے ونڈ روڈ پر کوسٹر الٹنے سے 16 افراد شدید زخمی ھو گئے۔ 

ریکسیو اہلکاروں کے مطابق  کوسٹر رائے ونڈ پر قصور بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور  زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔ جن میں سے 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ حجرہ شاہ مقیم  قصور روڈ پر اڈہ صالحوال کے قریب کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی تھی ، جس کے باعث طالب علم بہن بھائی سمیت4افراد جاں بحق ہو گئے۔ قصور دیپالپور روڈ پرتیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹی تھی، ٹریفک حادثہ میں دوافراد موقع پر اور دو ہسپتال پہنچ کرجاں بحق ہوئےجبکہ  ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔

ریسکیو رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا  تھا۔ متوفیان میں عیسرہ بی بی اسکا بھائی فراز ڈرائیوراحمد علی اورموٹر سائیکل سوارعمران شامل تھے۔ موٹر سائیکل سوار عمران اپنی والدہ کو منڈی احمد آباد سےلیکر پاسپورٹ بنوانے جارہا تھا اور طالب علم بہن بھائیوں فراز اور عیسرہ کو کار ڈرائیوراحمد علی کالج چھوڑنے جارہا تھا ۔زیادہ اموات کار کےموٹر سائیکل سے ٹکرا کرالٹنےکے باعث ہوئیں تھی۔