ایک نیوز: اٹک میں گیس لیکج کے باعث دھماکا دیکھنے میں آیا جس میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق اٹک کے اعوان شریف گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس سے 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکہ سے مکان کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نےتمام زخمیوں کوDHQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسلم اتحاد کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی و لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی میتیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پولیس کے علاقے ائیرپورٹ روڈ نجی ہاوسنگ سوئٹی میں حاجی حبیب اللّٰہ کے گھر کے تہ خانے میں سوئی گیس کے پائپ کے ساتھ غیر قا نونی طور پر کمپریسر نصب کر رکھا تھا، جس کے ذریعہ مین سپلا ئی لائن سے گیس کھینچی جا رہی تھی کہ اچانک گیس لیکج کے باعث زور دار دھما کہ ہوا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
دھماکے اور آتشزدگی کے باعث ایک لڑکی اور 70سالہ بزرگ جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئےتھے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا تھا۔واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا تھا اور دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیاتھا۔