موبائل فون کےزیادہ استعمال سےخاتون بینائی سےمحروم ہوگئی

Feb 18, 2023 | 11:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسمارٹ فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال آنکھوں کے لیے صحیح نہیں، بالخصوص رات کے وقت اندھیرے میں دیر تک اسمارٹ فون استعمال کرنا بینائی سے محرومی کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک 30 سالہ خاتون تقریباً ڈیڑھ سال تک اندھیرے میں موبائل فون استعمال کرنے کے باعث اندھے پن کا شکار ہو گئی۔نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کے مطابق مذکورہ بیوٹیشن خاتون نے اپنے معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے نوکری چھوڑ دی لیکن اس کے ساتھ ہی وہ رات گئے تک موبائل فون استعمال کرنے کی عادی ہو گئیں۔

خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ خاتون کئی سیکنڈز تک کچھ نہیں دیکھ پاتیں، بالخصوص رات کے وقت جب سوتے ہوئے سے جاگیں تو انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

 ڈاکٹروں کے مطابق خاتون میں اسمارٹ فون ویژن سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے، جو کمپیوٹر، اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ جیسے آلات کے طویل استعمال سے پیدا ہوتا ہے، اس کے باعث انہیں اندھے پن کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

مزیدخبریں