ایک نیوز: انڈین پریمئر لیگ 2023 کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے۔
بی سی سی آ ئی کی جانب سے شیڈیول کے مطابق آئی پی ایل 2023 کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا اور پہلا مقابلہ آئی پی ایل 15 کی فاتح گجرات ٹائٹنس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کا سوہلواں سیزن 31 مارچ سے 21 مئی تک کھیلا جائے گا لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے پلے آف میچوں کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اس سال آئی پی ایل میں 74 میچ کھیلے جائیں گے،پہلے لیگ راؤنڈ میں 10 ٹیمیں 14-14 میچ کھیلیں گی اور اس طرح لیگ راؤنڈ میں مجموعی طور پر 70 میچ کھیلے جائیں گے۔ جس کے بعدپلے آف کے چار میچز کھیلے جائیں گے۔ اس طرح ٹورنامنٹ میں کُل 74 میچ کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کے میچ 12 میدانوں پر کھیلے جائیں گے اور ایک ٹیم لیگ اسٹیج میں 7 میچ اپنے گھر پر اور سات میچ اپوزیشن ٹیم کے گھر پر کھیلے گی۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے کچھ دن پہلے ہی ویمنس پریمیر لیگ کے پہلے سیزن کے شیڈیول کا اعلان بھی کیا تھا۔ ڈبلیو پی ایل کے تحت پہلا مقابلہ 4 مارچ کو کھیلا جائے گا اور فائنل میچ 26 مارچ کو ہوگا اور اس کے چار دن بعد ہی آئی پی ایل 2023 کا آغاز ہو جائے گا۔
???? NEWS ????: BCCI announces schedule for TATA IPL 2023. #TATAIPL
— IndianPremierLeague (@IPL) February 17, 2023
Find All The Details ????https://t.co/hxk1gGZd8I