ایک نیوز: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کو کوئی خطرہ نہیں، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کہا ہےکہ وہ صرف اسٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرےگی۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل جاری رہےگی، پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
The TTP have said they will only target State Security Establishment because various “deals” have broken down. There is no threat to PSL. It will go on.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 18, 2023
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی نےکہا ہے کہ وہ صرف اسٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرےگی، ان کہنا ہےکہ معاہدوں کو توڑا گیا ہے اس لیے ٹارگٹ کریں گے۔
دوسری جانب کراچی میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ واقعےکا براہ راست پاکستان سپرلیگ سےکوئی تعلق نہیں۔
فرنچائز مالکان کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج میچ بھی کراچی میں کھیلا جائےگا۔