آصف علی زرداری کی سندھ پولیس کو شاباش اور خراج تحسین

آصف علی زرداری کی سندھ پولیس کو شاباش اور خراج تحسین
کیپشن: Well done and tribute to Sindh Police of Asif Ali Zardari(file photo)

ایک نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد سندھ پولیس کو شاباش دی ہے اور کمال بہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ سابق صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ پولیس کے بہادر سپاہی دہشت گردوں کو واپس گھر جانے نہیں دیں گے۔ آصف علی زرداری کا سندھ پولیس کو شاباش اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

آصف علی زرداری نے پولیس کے شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ شہید جوانوں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کرے گی۔ 

سابق صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے سندھ پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں زخمی جوانوں کو بہترین طبی امداد دی جائے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ کراچی پولیس ہیڈ آفیس پر حملے کے منصوبہ ساز سزا سے بچ نہیں سکتے۔